امریکہ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کودفاع کا حق ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستا ن فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری ، چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی، میاں راشد حفیظ، محمد رفیق لودھی، سید نعیم بخاری ایڈوو کیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی امریکی و اسرائیلی جار حیت کیخلاف ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے ۔ امریکہ واسرائیل نے سکول کے معصوم بچوں سے لیکر عام نہتے شہریوں پرحملہ کر کے اپنے مکروہ کردار کو دنیا میں ظاہرکیا۔ اس کے سفاکانہ وحشیانہ کردار کو روکنے کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایران اپنے ملک وقوم کے دفاع کے لئے پوری جرأت بہادری واستقامت اورغیرت مندی سے جنگ لڑ رہا ہے جو اس کا قانونی بین الاقوامی حق ہے۔ عالم اسلام کے حکمرانوں اور دنیا میں امن کے خواہاں عالمی فورمز نے امریکی واسرائیلی بدمعاشی کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا نا کیا تو پوری دنیا میں امن ممکن نہیں رہے گا۔ سکول کے معصوم بچوں سے شروع ہونے والی ظلم وبربریت وسفاکیت ایران کے نہتے شہریوں تک پہنچ گئی ہے امریکہ سپر پاور کی آڑ میں دنیا بھر کے امن کو تباہ وبرباد کرنے کیلئے آئے روز کسی ناکسی ملک وقوم پر چڑھ دوڑتا ہے اس کے منہ کو لگے خون کی عادت کوختم کرنے کے لئے مہذب دنیا کومیدان عمل میں آکراس کے خلاف بھرپور آواز اٹھانا ہو گی پچھلے دس روز سے بلاوجہ ایران پر حملے اس کی دنیا کو جہنم بنانے کے عزائم کو ظاہر کرتے ہیں عالم اسلام کے حکمرانوں کو بھی سوچنا ہوگا کہ اس سے پہلے اس نے شام فلسطین عراق لیبیا افغانستان سمیت مختلف ممالک کو تباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اب ڈونلڈ ٹرمپ ، امریکی اسٹیبلشمنٹ، نیتن یاھو اور صیہونی دنیا میں جنگل کا قانون رائج کر رہے ہیں انھیں نہ روکا گیا تو انکی حرص دنیا کو جہنم بنا دے گی انھیں انکے ناپاک عزائم سے روکنے کیلئے ہر قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ھو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں