محکمہ لائیو سٹاک کسانوں اور مویشی پال حضرات کو بہترین سروسز فراہم کررہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹا ک ڈاکٹر حیدرعلی خان نے صوبائی مینجمنٹ سروسز کے 14ویں پوسٹ انڈکشن کورس کے شرکا کو محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی،خدمات اور جاری ترقیا تی پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران افسران کو ضلع میں مویشیوں کی صحت و افزائشِ نسل،بیماریوں کی روک تھام اور رپورٹنگ سسٹم،حفاظتی ویکسینیشن، پنجاب لائیوسٹاک کارڈ،جینیٹک امپاورمنٹ پروگرام، برڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام، الٹرا ساونڈ اور آپریشن تھیٹر کی سہولت کیساتھ ساتھ مویشی پال کسانوں کو یونین کونسل سطح پر فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ڈاکٹر روبینہ انجم ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک اور ڈاکٹر سہیل احمد انجم ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد بھی موجود تھے جنہوں نے محکمہ کے فیلڈ آپریشنز اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات جیسے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں، کسان لائیوسٹاک بیٹھک، سکول فوکس پروگرام اور موبائل ٹریننگ بس سکول پروگرام کے بارے میں بھی مفصل آگاہی فراہم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں