وزیر خارجہ کی اردن کے نائب وزیراعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو

اسلام آباد (بیورو چیف)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کو اردن کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کیلئے مکالمہ اور سفارت کاری نہایت ضروری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں