خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وومن پروٹیکشن سنٹر،قصر بہبوداور رورل سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ زرعی یونیورسٹی کے اشتراک سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران خواتین کے حقوق کے تحفظ ،ان کی عظمت،برابری اور انصاف کی فراہمی پر گفتگو کی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا،سابق ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل،چیئرپرسن رورل سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صدف محمود، سماجی رہنما ڈاکٹر جعفر حسن مبارک، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق،ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر کنول شہزادی، مینجر قصر بہبود ریحانہ یاسمین،ویمن پروٹیکشن آفیسر صنم زہرا،لا آفیسر زاہد علی شاہ ودیگر نے حقوق کے حقوق کے تحفظ کے لئے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داریوں کا ذکر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں