رائو صابر نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر کا چارج سنبھال لیا

فیصل آباد (پ ر) فیصل آباد میں نئے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر رائو صابر نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ ان کے پیش رو امجد کا تبادلہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کر دیا گیا ہے، جبکہ امجد نے تقریباً پانچ سال فیصل آباد میں خدمات انجام دیں۔ رائو صابر اس سے قبل بھی فیصل آباد میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں