نامعلوم افراد نے مزید 2شہریوں کو پیدل کر دیا

کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار مقدمات درج ۔ تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں محمد راشد جاوید نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ چک 712گ ب نامعلوم ملزمان نے گھر کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کر لی۔دوسرے واقعہ میں محمد اسحاق نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ موضع مل فتیانہ نامعلوم ملزمان نے اسکے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرلی جس پر مقدمہ درج ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں