کمرشل صارفین سے ریونیو ریکوری اہداف حاصل نہ کرنیوالے افسران تنزلی کردی جائیگی،ثاقب رضا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے خبردار کیا ہے کہ کمرشل صار فین سے ریونیو ریکوری کا ٹارگٹ حاصل نہ کرنیوالے افسران کی تنزلی کردی جائے گی اس لئے کمرشل صارفین سے ریونیو ریکوری کا مقرر کردہ ہدف ہر صورت حاصل کرنا لازمی ہے۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارچ کے آخر تک ریونیو ریکوری کا 425 ملین روپے کا ریونیو ریکوری کا ہدف مقرر کیا گیا تھا اس کے حصول کیلئے خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ انڈسٹری اور کمرشل ریونیو ڈائریکٹوریٹ کے فیلڈ افسران اور سٹاف کی ماہانہ کارکردگی کی ایویلیو ایشن کی جائے اورجن فیلڈ افسران اور سٹاف کی کارکردگی مقرر کردہ ٹارگٹ کے مطابق نہ ہو تو ان کی تنزلی کردی جائے جبکہ جو فیلڈ افسران اور سٹاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ان کو مراعات دی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کمرشل ریونیو ریکوری کا مقرر کردہ ہدف سے کم ریکوری کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ 25 رمضان المبارک سے عید الفطر کے تیسرے روز تک تمام تر انڈسٹری بند رہنی چاہئے تاکہ عید کی تعطیلات میں شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری اور بہترین سہولیات کی فراہمی کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں