اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن ثمن رائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب ثمن رائے نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت پنجاب ان کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے فوری اور موثر حل کے لئے تمام متعلقہ ادارے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس فیصل آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات اور مسائل کے حل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ محکمہ پولیس، اوورسیز پاکستانیز سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی شکایات کو بغور سنا گیا اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کئے گئے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری اور مثر ازالے کے لئے جاری اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب ثمن رائے نے کہا کہ حکومت پنجاب اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں