جنگ کیوجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیر حسین ڈوگر نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی ایران کیسا تھ جنگ اور عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اپوزیشن کواس پر تنقید نہیں کرنی چاہئے 2018کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت میں جس طرح عوا م مہنگائی کاشکار ہوئے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی تاہم مرکزی اور پنجاب حکومت نے عوام کو ہرسطح پر مشکلات سے نہ صرف نکالاہے بلکہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیاہے-ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن دھرنے والی نہیں کام کرنے والی جماعت ہے نگہبان رمضان پیکج کے تحت غریب عوام کے گھروں کی دہلیزپر خدمت کی جارہی ہے-بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے لیے حکومت نے ہرقسم کی پیشکش کی ہے اس کے باوجودپارلیمنٹ میں تماشے لگانے کی کیاضرورت تھی؟- ان کاکہنا تھاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ملک کی بہتری اورلاکھوں غریب خاندانوں کوہرسطح پرریلیف دے رہی ہے رمضان المبارک میں وزیراعظم کی طرف سے 13ہزارروپے فی خاندان جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے رمضان نگہبان اے ٹی ایم کارڈکااجرا عوام دوستی کا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے پونے چارسالہ اقتدار پر غورکرے جس میں عوام ریلیف نہیں تکلیف دی گئی-ریلیف 13سال سے کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے مگر عوام مشکلات کا شکار ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں