کمشنر ارم پارک پیپلز کالونی نمبر1کی حالت زار کا نوٹس لیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پریم یونین کے چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری،سابق یوسی ناظم میاں مجیرالشریف ایڈووکیٹ،حاجی محمد اشفا ق ، راناخالداحمدخاں، محمد افضل بندیشہ نے کمشنرفیصل آبادراجہ جہانگیرانور سے ارم پارک پیپلزکالونی نمبر1کی حالت زارکانوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پارک کی لائٹس ناکافی ہیں، درمیانی فوارہ مکمل طور پر بندہو چکاہے،کوئی سرکاری مالی موجود نہیں ہے،نہری پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پودے سوکھ گئے ہیں، رات کو روشنی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے خواتین اور بچوں کاپارک میں داخل ہونا کسی خطرے سے کم نہیں،اوباش افراداور نشیں نے پارک میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں،پی ایچ اے کی غفلت سے پارک مکمل طور پر پراجڑچکاہے۔صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں جو کہ بیماریاں پھیلانے کاموجب بن رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے کمشنرفیصل آباد سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر پارک کاسرپرائز وزٹ کریں، ارم پارک کوفوری طور ماڈل قراردیئے جانے 100پارکس کی لسٹ میں شامل کرکے اس کی تعمیرنوکے احکامات جاری کئے جائیں۔پارک میں دو مستقل مالی مقرر کئے جائیں، نہری پانی کامستقل بندوبست کیاجائے۔ پیپلزکالونی نمبر1،خالصہ کالج،جیون سنگھ والا کی خواتین رات کو پارک میں واک کیلئے آتی ہیں، خواتین کے اوقات میں ماضی کی طرح دو پولیس ملازمین کی مستقل ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ اوباش اور غیرمتعلقہ افراد پارک میں داخل نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں