خواتین کے وقار اور انکے حقوق کا تحفظ ضروری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) خواتین کے عالمی دن 2026کی مناسبت سے قومی کمیشن برائے امن اونصاف فیصل آباد اور کیتھولک وومن آرکنائزیشن فیصل آباد نے مشترکہ طور پر عالمی تھیم ”حقوق، انصا ف اورعملی اقدمات :تمام خوا تین اور لڑکیوں کے لیے”کے تحت ایک سیمینار اور آگا ہی واک کا اہتمام کیا۔یہ تقریب ہولی روزری کیتھو لک چرچ فیصل آباد میں منعقد ہوئی، جس میں 150سیزائد خواتین، کمیونٹی رہنمائوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سیمینار کے دوران، بشپ اندریاس رحمت، فادر خالد رشید عاصی، شاہد انور ایڈووکیٹ، مس نشا یوسف ، سسٹر صائمہ مراد اور مس نائلہ عنایت نے خواتین سے خطاب کیا۔ سیمینار کی صدارت فیصل آباد ڈائس کے بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے کی، جنہوں نے امن، انصاف اور سماجی ترقی کے فروغ میں خواتین کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انصاف اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کے لیے خواتین کے وقار کا احترام اور ان کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔خواتین خاندانوں اور برادریوں کی فلاح و بہبود میں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر عورت اور لڑکی عزت، مساوات اور انصاف کے ساتھ زندگی بسر کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں