پولیس افسران کی جوانوں کیساتھ فیلڈ میں افطاری

لاہور(بیورو چیف)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شاہراہ شملہ پہاڑی پر جوانوں کیسا تھ روزہ افطار کیا۔فیصل کامران نے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام افسران وجوان مکمل چوکس رہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران فیلڈ میں روزہ افطار کرکے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ فیصل کامران نے پولیس نے کہا کہ جوان شہر کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔فیلڈ میں روزہ رکھنے، فیلڈ میں ہی کھولنے والے جوان لائق تحسین ہیں ۔ روزہ کیساتھ ساتھ ڈیوٹی بھی فرض کی طرح ادا کرتے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سحری و افطاری پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں