ماموں کانجن کاہلوں برادران کی جانب سے افطار ڈنر

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن کاہلوں برادران کی جانب سے پروقار افطار ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں معززین علاقہ۔ سیاسی و سماجی اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق کاہلوں برادرا ن تحصیل بنائو تحریک کے چیئرمین چوہدری رضوان کاہلوں۔صدر تحصیل بناو تحریک ماموں کانجن چوہدری عثمان کا ہلوں کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کی مناسبت سے مغل اعظم مارکی بنگلہ چوک میں ایک پروقار افطار ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خاں۔سردار سکندر حیات جتوئی۔ تحصیل تاند لیا نوالا بار صدر ملک محمد مصطفی وٹو۔ مہر عبداللہ کاٹھیا۔ چوہدری اسد اللہ کاہلوں۔اسد علی خان۔چوہدری شاہد واہلہ سمیت معززینِ علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے ماہِ رمضان کی برکتوں اور باہمی اخوت و بھائی چارے کی اہمیت پر گفتگو کی اور کاہلوں برادران کی جانب سے کیے گئے اس خوبصورت اہتمام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں