پیما سکولز کے4300اساتذہ تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم

لاہور (بیوروچیف) پیما سکولز کے 4,300 اساتذہ گزشتہ تین ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث ہزاروں اساتذہ نوکری چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور سکولوں میں اساتذہ کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔لائسنس یافتہ سکولوں کو جنوری، فروری اور مارچ کی ادائیگیاں تاحال نہیں کی جا سکیں، جس سے نہ صرف اساتذہ بلکہ 4,300 سکولز مالی بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس تاخیر کے سبب تقریبا 20 ہزار اساتذہ اور سکول انتظامیہ سنگین مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ پیما کے ماتحت سکولوں میں تقریبا 6لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، جن کی تعلیم پر بھی اس صورتحال کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے ادائیگیوں کے وعدے اور تسلیاں دی جاتی ہیں، مگر مسلسل تاخیر کے باعث ان کے گھریلو حالات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر عید سے قبل تین ماہ کی ادائیگیاں نہ کی گئیں تو وہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔پیما حکام نے اس ضمن میں یقین دہانی کرائی ہے کہ پیما پارٹنرز کو ادائیگیاں1سے2روز کے اندر کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں