خاتون سے چوری کی واردات کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور (بیوروچیف)لاہور میں غالب مارکیٹ میں معمر خاتون سے چوری کی واردت کرنے والے ملزم کو سرگودھا سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق غالب مارکیٹ میں ملزم معمر خاتون کے پاس اسکے بیٹے کا دوست بن کر آیا۔ملزم بہانے سے بزرگ خاتون کی جیولری چوری کی اور جیولری فروخت کرکے آپنے آبائی گائوں فرار ہو گیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو معمر خاتون کو ورغلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔ایس پی ماڈل ٹائون جہانداد اکرنے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا۔ملزم چوری ڈکیتی سمیت دیگر مقدما ت میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم غضنفر سے نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج ہوگیا ہے اور مزیدتفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں