تیز رفتار گاڑیوں کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 2افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جیل روڈ اور گڑھ کے نواح میں تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار دو افراد لقمہ اجل بن گئے، حادثات کے مرتکب ڈرائیور فرار’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سول لائن کے علاقہ جیل روڈ پر ذوالفقار موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ دوسرا حادثہ گڑھ کے علاقہ کلیانوالہ روڈ پر پیش آیا جہاں پر تیز رفتار ویگن کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان نفیس ولد وارث سکنہ گڑھ زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں