گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میں چارنامعلوم افراد نے بیس سالہ گونگی لڑکی کو اغوا کرلیا۔چک نمبر 94 ج ب کے محمد اشرف نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اسکی بیس سالہ گونگی بیٹی عائشہ عشرت گھر میں موجود تھی کہ چار نامعلوم افراد آگئے اورگھر میں گھس کر اسکو زبردستی اغوا کرکے فرار ہوگئے صدر پولیس نے مغویہ اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔




