بہتر نتائج نہ آنے پر زیور تعلیم پروگرام ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) غریب بچیوں کا تعلیمی وظیفہ بند ، پنجاب میں حکومت نے غریب بچیوں کے لیے زیور تعلیم پروگرام کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کابینہ نے اس باقاعدہ منصوبے کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سرکاری سکولوں میں طالبات کی تعداد بڑھانے اور تعلیم میں شرکت کو فروغ دینے کے لیے ماہانہ 1000روپے وظیفہ دیا جاتا تھا۔ذرائع کے مطابق زیور تعلیم پروگرام شہباز شریف دور حکومت کا فلیگ شپ منصو بہ تھا، جس پر ہر سال 7ارب 35کروڑ روپے مختص کیے جاتے تھے۔ تاہم بہتر نتائج نہ آنے اور اسکولوں میں طلبا کی شرکت میں مطلوبہ اضافہ نہ ہونے کے باعث حکومت نے سکیم بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دستاویزات کے مطابق بجٹ اب دیگر اہم شعبوں جیسے کہ ٹرانسپورٹ، اساتذہ کی بھرتی، امتحانات اور دیگر تعلیمی امور پر خرچ کیا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن کے سیکرٹری مدثر ریاض ملک نے اس منصوبے کی بندش پر موقف سے گریز کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں