مکوآنہ میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈ کے باعث ٹریفک کا جام رہنا معمول

اواگت (نامہ نگار) مکوآنہ میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈ کے باعث ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا چنگ چی رکشہ ڈرائیور نے بازاروں گلی محلوں اور چوکوں میں قبضہ جما رکھا ہے سکولوں کالجز میں جانے والے طلبا اور طالبات کو بھی سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوکاندار کی شکایات کے باوجود بھی انتظامیہ کوئی نوٹس نہیں لے رہی جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ سٹینڈ کی وجہ سے ہر طرح کی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو رہا گیا ہے چوکی پلی اڈا مکوآنہ بائی پاس چوک مکوآنہ چاروں طرف سے غیر قانونی رکشہ سٹینڈ کی زرد میں ہے جگہ جگہ رکشہ سٹینڈ قائم ہو چکے ہیں جو کے جہاں سے گزرنے والی ہر قسم کی ٹریفک میں روکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں دوکاندار بھی ان سے بہت تنگ ہے کی بار شکایات کی ہے لیکن یہ معاملہ جوں کا توں ہی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کہ متعلقہ ذمہ دارن اور بااختیار افسران کو چاہیے کہ ان کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں