انسداد پولیومہم13 سے 19 اپریل تک ہو گی

لاہور (بیورو چیف)وفاقی حکومت نے پولیو کے کمزور ٹرانسمیشن موسم کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 13 سے 19اپریل تک انسداد پولیومہم ہو گی۔کراچی،کوئٹہ اور جنوبی خیبر پختوانخواہ جیسے ہائی رسک علاقوں کیلئے موثر حکمت عملی تیار کرلی گئی،ہائی رسک علاقوں کی ہر یونین کونسلزمیں 5روزمکمل مہم اور 2دن کیچ اپ مہم ہوگی،عام یونین کونسلزمیں تین روز مکمل مہم اور چار روز کی کیچ اپ مہم ہوگی۔قومی مہم کے دوران 4کروڑ 53لاکھ بچوں کوپولیوسے بچا ئو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے،انسداد پولیو مہم میں4لاکھ13ہزار سے زائدفرنٹ لائن ورکر ز حصہ لیں گے،مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے بھی فراہم کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں