فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)قومی ایئر لائن PIA نے چار سال بعد فیصل آباد میں حج آپریشن بحال کر دیا، فیصل آبادسے 24 حج پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے لیے 15 جبکہ جدہ کے لیے9حج پروازیں فیصل آباد سے روانہ ہونگی، 4سال بعد فیصل آباد سے حج آپریشن دوبارہ شروع ہونا عازمین حج کے لیے سہولت کا باعث بنے گا، فیصل آباد سے حج آپریشن 19 اپریل سے 19مئی تک جاری رہے گا۔



