انارکامرکب دل کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کنگ لندن کی تحقیق کے مطابق بڑی سائنسی پیش رفت، انار سے بنے مرکب سے دل کی کارکردگی میں80 فیصد بہتری لانے میں کامیاب،قدرتی مرکب نے دل کے پٹھوں کو نرم کر دیا۔ یورولیتھِن ایدل کے زخم اور پھیلائو کم کرنے میں موثر،جانوروں اور انسانی ٹشو میں مثبت نتائج، مگر ٹرائلز باقی ہیں۔ تفصیلات کے مطابقنئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انار، اخروٹ اور بیریز کھانے کے بعد جسم میں بننے والا ایک قدرتی مرکب دل کی کارکردگی میں 80فیصد تک بہتری لا سکتا ہے، خاص طور پر ایسے دل کے مرض میں جس کا علاج محدود ہے۔کنگز کالج لندن کے ماہرین کے مطابق یورولیتھِن اے نامی مرکب دل کے سخت پٹھوں کو نرم کرتا ہے، زخم کم کرتا ہے اور دل کے غیر معمولی پھیلاو کو روکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں