پولیس کی رواں سال کی کارکردگی رپورٹ جاری،سنگین نوعیت کے جرائم میں گزشتہ سال کی نسبت 65فیصدکمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت فیصل آباد پولیس کی رواں سال2026کی کارکردگی رپورٹ ۔ رواں سال سنگین نوعیت کے جرائم میں گزشتہ سال کی نسبت 65 فیصد کمی رپورٹ ہوئی۔ پولیس نے رواں سال دو ہزار سے زائد سنگین جرائم جن میں قتل ، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ اشتہاریو ں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 1723 اشتہاری ملزمان جن میں کیٹگری اے کے 655اور 1245بی کیٹگری کے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔رواں سال کے دوران 56گینگز کے 146ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ گینگز کے ملزمان کے قبضے سے4کروڑ 68 لاکھ 21ہزار ایک سو پچاس روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 132موٹرسائیکلیں، 16موبائل فونز، زیورات دیگر سامان اور 28مویشی مویشی بھی بر آمد کر لئے گئے۔مختلف تھانوں میں جوااور پرچی مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 501ملزمان گرفتار کر کے 238مقدمات کا اندراج کیا گیا۔جو امافیا کے قبضہ سے رقم 25لاکھ 52ہزار تین سو نوے روپے بر آمد کی گئی اور موقع سے تاش پر چیاں ، میٹھے اور دیگر جوا کاسامان قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے 1664مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔ ملزمان کے قبضے سے چرس 646.197کلو گرام ,آئس 45.842کلو گرام ,ہیروئن 251,731کلو گرام ، افیون 10.120کلوگرام، بھکی 278.790کلو گرام اور شراب 23719لیٹر زر بر آمد کرلی گئی۔ جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گر فتار کر کے ان کے خلاف 764مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 654،کلاشنکوف 9،رائفل 26، بندوق 26،ر پیٹر 30،کار بین 4و متعدد گولیاں اور کار توس بر آمد کئے گئے۔سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کریک ڈائون جاری ہے۔سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ کریمینلز کے قلع قمع کے لیے پو لیس کا ہر جو ان کرائم کا بہادری سے مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں