فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے21روزہ تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں جس کے ساتھ ہی تعلیمی سرگرمیاں باقاعدہ طور پر بحال ہو گئی ہیں۔تعلیمی اداروں میں فزیکل حاضری کے ساتھ تدریسی عمل کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس پر طلبا اور اساتذہ میں خوشی کی لہر دیکھنے میں آ رہی ہے۔ طویل وقفے کے بعد کلاس رومز میں رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔انتظامیہ کے مطابق پرائیویٹ اسکول صبح 8بجے جبکہ سرکاری اسکول صبح 8:45 بجے کھلے۔ اسی طرح سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کے اوقات کار دوپہر ڈیڑھ بجے سے 2 بجے کے درمیان مقرر کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت 10 مارچ سے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔




