نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سسٹم میں سنگین سائبر دراندازی کا انکشاف ہوا ہے،ہیکرز نے مبینہ طور پر ہزاروں ایف بی آئی ملازمین کی حساس معلومات چوری کرلی ہیںامریکی اخبار نیو یا ر ک ٹائمز کیمطابق شائنی ہنٹرز نامی ہیکنگ گروپ نیایک ہفتہ قبل ایف بی آئی کا ڈیٹا چرانے کا دعوی کیا تھا۔رپورٹ کیمطابق چوری کیے گئے ریکارڈ میں ایف بی آئی ملازمین کے گھروں کے پتے اور سوشل سکیورٹی نمبرز سمیت حساس معلومات شامل ہیں۔نیویارک ٹائمزکاکہنا ہے کہ ایف بی آئی کے تفتیش کار اب بھی سائبر دراندازی کی نوعیت اور اس کے دائرہ کار کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔




