کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 4000سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ 52ہزار 886کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1900پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 48ہزار 743پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا،انٹر بینک میں ڈالر 279.15روپے پر برقرار ہے ۔



