سرگودھا (بیورو چیف)ضلعی ترقیاتی کمیٹی نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی تین اہم ترقیا تی سکیموں کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں شہر کی بہتری اور عوامی سہولیا ت کے فروغ سے متعلق منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جناح ہال کمپنی باغ کی بحالی، لاری اڈا روڈ پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور گڈا خانہ میں منی کرکٹ ارینا کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح ہال کمپنی باغ کو جدید تقاضوں کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں سے آراستہ کیا جائیگا تاکہ شہریوں کو بہتر تفریحی اور ثقا فتی ماحول میسر آ سکے۔ مزید بتایا گیا کہ لاری اڈا روڈ کے چا ر کلومیٹر طویل حصے پر سٹریٹ لائٹس نصب کی جائینگی ، جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ شہریوں کو محفوظ سفری سہولت بھی فراہم ہوگی۔ اسی طرح گڈا خانہ میں منی کرکٹ ارینا کی تعمیر سے نوجوانوں کو صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کے مواقع میسر آئیں گے۔



