فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر مسیحی برادری کے تہوار گڈ فرائیڈے کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ گڈ فرائیڈے کے موقع پر فیصل آباد میں واقع 295چرچز کی حفاظت کیلئے1500سے زائد پولیس کے افسران وجوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔فیصل آباد گرجا گھروں میں عبادت کے علاوہ تفریحی مقامات پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔فیصل آباد امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے عبادت گاہوں، رہائشی علاقوں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی کے لئے موبائل گشت ،ایلیٹ ،ایگل اسکواڈ ڈولفن فورس کی ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی۔مسیحی عبادت گاہوں اور رہائشی علاقوں میں ہائیCCTV کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کی جائے گی ۔پارکنگ کا انتظام عباد ت گاہوں سے مناسب فاصلے پر کیا جائے گا۔ گرجا گھروں کے تمام داخلی و خارجی راستوں ،حساس مقامات پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے چیگنگ کی جائیگی ۔گرجا گھروں کے نزدیک مسیح برادری کی آبادیوں میں اسنیپ چیکنگ اور کومبنگ آپریشنز کیا جائے ۔ سی پی او فیصل آباد سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گاتاکہ امن وامان کی فضاء قائم رہے۔



