میں نے ہمیشہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنیکی کوشش کی

کمالیہ(نامہ نگار)محلہ محب علی شاہ،کمالیہ میں پاکستان تحریک انصا ف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی آمد پر ایک شاندار کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر رائے عمر حیات خان منج اور میاں ریاض احمد ڈھڈی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ کارنر میٹنگ میں اہل علاقہ کی مختلف برادریوں،جن میں آرا ئیں، انصار ی، چوہان اور رحمانی برادری کے معزز سربراہان نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے اپنی محبت اور اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا، جنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مقررین نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں