Storm Fiberکالنک ڈاؤن،انٹرنیٹ بند،صارفین پریشان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں سٹروم فائبر(Storm Fiber)نیٹ ورس کا لنک ڈائون ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے کاروبار بری طرح متاثر، سٹروم فائبر انٹرنیٹ سروس کے مقامی و ہیڈ آفس کے افسران نے فون بھی بند کر دیئے’ انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا شکار۔ تفصیل کے مطابق آج صبح سے سٹروم فائبر انٹرنیٹ سروس اچانک بند ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا، یاد رہے کہ آج کل سرکاری ، غیر سرکاری اور نجی شعبہ میں روزمرہ امور انٹرنیٹ سروس سے منسلک ہیں اور سوشل میڈیا ، فیس بک، واٹس ایپ مکمل طور پر بند ہونے کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جبکہ صارفین سٹروم فائبر انٹرنیٹ سروس کے مقامی و ہیڈ آفس سے رابطہ کرتے رہے لیکن ان کے فون مسلسل بند ملے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید کوفت ہوئی۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹروم فائبر کی ناقص ترین سروس کے باعث اس کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا جائے اس کا آئے روز نیٹ بند ہونا معمول بن چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں