ٹرین میں سوار مسافر ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے مسافر زندگی کی بازی ہار گیا، ریلوے پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ اٹک کا رہائشی غلام محمد ولد کالے خان رحمان بابا میں سفر کر رہا تھا کہ جب ٹرین ریلوے اسٹیشن فیصل آباد پر پہنچی تو اچانک اس کو دل کا دورہ پڑا اور وہ ٹرین سے اترتے ہی گر پڑا۔ وہاں پر موجود مسافروں نے ریلوے حکام کو اطلاع کی تو ریلوے پولیس نے فوری طور پر مذکورہ مسافر کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں