ایران کے جوابی حملے،2امریکی طیارے،2کروز میزائل تباہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی جہاز گرانے کے بعد بیان جاری کر دیا۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی جہاز گرانے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج امریکا کے لیے سیاہ دن ہے، نئے جدید ترین فضائی دفاعی نظام سے 2طیارے’5ڈرون اور2کروز میزائل تباہ کیے ۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایک کریو جہاز سے بحفاظت نکل نہیں سکا، ایرانی فضائی دفاع کے ہیروز کے سبب ایرانی حدود دشمن کے لیے خطرناک بن چکی ہے۔ علاوہ ازیں ایرانی نیوز ایجنسی نے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔واضح رہے کہ ایران نے ایک ہی روز میں امریکا کے 3طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ایک پائلٹ کو گرفتار کرنے کی بھی متضاد اطلاعات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں