اقلیتی برادری کیلئے فنڈ 400ملین تک بڑھانے کا فیصلہ

پشاور (بیورو چیف) وزیراعلی خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتی برادری کیلئے فنڈ 400ملین تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی زیر صدارت دہشتگردی سے متاثرہ اقلیتی برادری کے انڈومنٹ فنڈ کی سسمنٹ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں متاثرین کیلئے امدادی پیکج میں نمایاں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں 2013 کے آل سینٹس چرچ کوہاٹی گیٹ پشاور حملے کے متاثرین کو رواں ہفتے مالی معاونت کے چیکس دینے کی ہدایت کی گئی۔وزیر اعلی نے انڈومنٹ فنڈ کی سیڈ منی 200ملین روپے سے بڑھا کر 400ملین روپے کرنے کی منظوری دی، جبکہ بیواں کیلئے امداد ی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 20لاکھ روپے کرنے کی ہدایت جاری کی۔اسی طرح یتیموں کیلئے امداد5 لاکھ سے بڑھا کر 15لاکھ، معذور افراد کیلئے 5 لاکھ سے بڑھا کر 10لاکھ اور زخمیوں کیلئے ایک لاکھ سے بڑھا کر 6لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلی نے اقلیتی برادری کیلئے محکمہ اوقاف میں علیحدہ ڈائریکٹوریٹ کے قیام پر ہوم ورک کرنے اور ان کی رہائشی کالونیوں کی بحالی کیلئے ترقیاتی سکیم آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنیکی ہدایت بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں