فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور نے وزیراعلیٰ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنا ترجیح ہے۔ شہریوں کی شکایات فوری دور نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔




