لاہور (بیوروچیف) پی ایس ایل سیزن گیارہ ، راولپنڈیز کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ 3وکٹوں سے جیت لیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کا 157رنز کا ہدف 15ویں اوور میں حاصل کر لیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نوجوان بلے باز سمیر منہاس نے 36 گیندوں پر 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔چیپمین نے 24 ،حیدر علی نے 26 اور محمد فائق نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر،جلات خان اور رشاد حسین نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔بارش کے باعث میچ مقررہ وقت سے چالیس منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 156رنز بنائے ۔کامران غلام 50 رنز بنا سکے ۔ڈین فورسٹر نے 44 اور عبداللہ فضل نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گریسن ،سلمان ارشاد اور فہیم اشرف نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔




