کراچی (بیوروچیف) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 1037 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1لاکھ49ہزار361تک گر گیا ۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 49 ہزار 291 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 51 ہزار 453 کی بلندی پر بھی گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کا بھا 1 پیسہ کم ہو کر 279 روپے 9 پیسے ہے۔انٹربینک کے اس سے قبل ہوئے کاروباری سیشن میں ڈالر 279 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا۔




