حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی سپلائی مستحکم رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت کی خصوصی کمیٹی کا تیل اور گیس صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ، پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی مستحکم قرار دے دی۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں ڈیزل کے ذخائر تقریباً 25دن کے لیے دستیاب ہیں جبکہ خام تیل کے ذخائر 12دن کے لیے موجود ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول موجودہ طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے اور تمام ریفائنریز مکمل طور پر کام کر رہی ہیں، حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ سپلائی کی صورتحال پر موثر کنٹرول ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں