تعلیم کسی بھی مہذب معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا بنیادی ستون ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدنی چوک سمن آباد میں واقع گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات نہایت شاندار اور پروقار انداز میں منعقد ہوئی تقریب میں سکول مینجمنٹ کونسل کے اراکین، والدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل عامر شہزاد نے کہا کہ تعلیم کسی بھی مہذب معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی کامیابیاں اساتذہ کی انتھک محنت، والدین کی بھرپور رہنمائی اور طلبہ کی لگن کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے تقریب میں معزز مہمانان گرامی عامر بشیر، اویس رفیق اور عبد الرحمن نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل میں مزید محنت اور کامیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں