پلانٹیشن فارجنریشنز مہم کے تحت شجرکاری جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سر سبز فیصل آباد پروگرام کے حوالے سے پلانٹیشن فار جنریشنز مہم کے دوران ایف ڈی کے زیر اہتمام اب تک ساڑھے آٹھ ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں جبکہ بیس ہزار پودے لگانے کا ہدف پورا کرنے کے لئے بھرپور انداز میں شجرکاری جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے مختلف جگہوں پر پودے لگائے اور وہ پودے لگانے کی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، پروجیکٹ ڈائریکٹر/ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں و دیگر افسران نے بھی پودے لگائے جبکہ ایف ڈی اے سٹاف کی طرف سے شجرکاری میں بھرپور حصہ لیا جا رہا ہے۔ ایف ڈی اے کے زیر اہتمام پلانٹیشن فار جنریشنز مہم کے دوران ایف ڈی سٹی سرگودھا روڈ میں وسیع رقبے پر پانچ ہزار پودے لگانے کا ہدف پورا کیا جائے گا جبکہ پرائیویٹ ہاسنگ سکیموں میں 15 ہزار پودے لگانے کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرائیویٹ ہاسنگ سوسائٹیز کو شجرکاری کے لئے متحرک رکھیں اور پودے لگانے کی سرگرمیوں کی باقاعدہ نگرانی کریں اور اس سلسلے میں کارگردکی کو پلانٹیشن پورٹل پر روزانہ اپ لوڈ کیا جائے۔ انہوں نے بقایا ٹارگٹ جلد پورا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں