مبینہ مقابلے میں4ڈاکو ہلاک

حیدرآباد (نامہ نگار) حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد میں ٹنڈو قیصر لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس وران 4ڈاکو ہلاک اور 3ڈاکو فرار ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے 4اپریل کو عمرکوٹ سے کراچی جانے والی بس کے مسافروں کویرغمال بنا کرلوٹ مارکی تھی ۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، فرار ڈاکوئوں کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں