لاہور (بیوروچیف) پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی بروقت تکمیل کیلئے افرادی قوت اور مشینری کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق اس حوالے سے صوبائی وزیر ہائوسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت واسا کے ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل اور ڈی جی واسا طیب فرید نے کارکردگی بارے بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں صوبے کے 15شہروں میں واسا کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے تمام اضلاع کے واسا ایم ڈیز کو ڈی سلٹنگ مہم فوری شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 15اضلاع میں ہنگامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہداف بروقت مکمل کیے جائیں گے جبکہ اجلاس میں 15 اضلاع کے واسا ایم ڈیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔




