جنگیں تباہی عدم استحکام جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنمااوریونین کونسل کے سابق چیئرمین خواجہ اسد اعجاز منانے کہاہے کہ جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسیع پیما نے پرکمی کے بعد حکومت پاکستان کو بھی اسی تناظر میں کمی کرنی چاہیے مہنگا ئی ناقابل بردا شت ہوچکی ہے حکو مت کو مہنگائی بندی بھی کرنی پڑے گی-ان کاکہناتھاکہ کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے پاکستان کواللہ تعالی نے دنیا بھرمیں عزت دی ہے۔دنیاکی سپر پاورکے دعویدار اپنے ملک سمیت دنیابھرمیں رسوا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ خطے میں مستقل امن اور استحکام کیلئے جنگ بندی مثبت پیشرفت ہے۔ جنگیں ہمیشہ تباہی عدم استحکام اور معصوم جانوں کے ضیاع کاسبب بنتی ہیں عارضی جنگ بندی کے لیے کرداراداکرنے والے تمام فریقین اورثالثوں کی کوشش ہرسطح پر سراہاجارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں