فری سولر پینل سکیم میں6ماہ کی توسیع کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے فری سولر پینل اسکیم میں چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے،اضافی فنڈز سے مزید سولر سسٹمز تقسیم ہونگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر اسکیم کی مدت دسمبر 2026تک بڑھادی گئی، مجموعی طور پر 94ہزار سے زائد سسٹم فراہم کیے جائیں گے جن پر دس ارب روپے کے قریب لاگت آئے گی۔ قرعہ اندازی کے ذریعے کم آمدن والے صارفین کو مفت سولرسسٹم فراہم کیے جائینگے۔ ،پنجاب کے تمام اضلاع اورتحصیلوں میں اسکیم کا اطلاق ہوگا،اب تک آٹھ لاکھ سے زائددرخواستیں موصول ہوچکی ہیں،اس سے قبل جون 2026تک اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں