دیرینہ اختلافات کا ایک نشست میں خاتمہ آسان نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی موثر ثالثی کی بدولت امریکہ، ایران کے درمیان جنگ بندی لائق تحسین ہے، فریقین کا قیام امن کیلئے اسلام آباد مذاکرات پر مل بیٹھنا امن پسندی کی واضح دلیل ہے، مذاکرات کا بے نتیجہ اختتام اور حتمی معاہدے تک نہ پہنچنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات و مسائل مذاکرات سے ہی حل ہوتے ہیں پاکستان کی موثر ثالثی کردار سے اختلافات میں کمی کی کوشش رہی، فریقین کا پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف قوم کیلئے باعث فخرہے، سفارتی عمل کی کامیابی فریقین کی سنجیدگی ، نیک نیتی پر منحصر ہوتی ہے۔ سالوں کے اختلافات کا ایک نشست میں خاتمہ آسان نہیں، فریقین غیر ضروری مطالبات سے گریز اور جائز مفادات پر مسائل سلجھا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں