فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر بھی اورعوامی معاملات میں بھی کامیا ب ہے وفاقی حکومت نے ایک ہفتے میں 92روپے40پیسے اورڈیزل میں وسیع پیمانے پر کمی کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ رکشائوں اور موٹر سائیکلوں کیلئے ریلیف فراہم کیا ہے جس سے متو سط طبقہ پریشان نہیں رہیگا- پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ڈیزل کے لیے رقم فراہم کرنے سے مہنگائی میں اضافہ ممکن نہیں- انہوں نے کہا کہ پنجاب میں موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن سے100روپے فی لیٹر پٹرول سستاملے گا1کروڑ25لاکھ موٹر سائیکل سواروں کو2ہزار روپے ماہانہ ریلیف ملے گا-




