منارٹیز ٹیچرز کے وفد کی پنجاب ایجوکیشن افسران سے ملاقات

سمندری (بیورو چیف )پاکستان منارٹیز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر انجم جیمز پال کی قیادت میں ایک وفد نے پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی PECTAA کے اعلی افسران سے ملاقات کی وفد میں پروفیسر ڈاکٹر ڈینیل یوسف صدر پنجاب اور دیگر اضلاع کے صدورشامل تھے وفد نے مسیحی تعلیم کی نصابی کتب کے نوٹیفکیشن کے اجرا اور اشاعت کے مراحل کی تکمیل پر پیکٹا حکام کو مبارکباد پیش کی وفد نے مسیحی نصابی کتب کی منظوری مرکزی چیئرمین پروفیسر انجم جیمز پال کی مسلسل جدوجہد کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیااس پیش رفت سے نہ صرف اقلیتی طلبہ کے تعلیمی حقوق کی مضبوطی ہے بلکہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی، مساوات اور تعلیمی انصاف کی روشن مثال بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں