منڈی صادق گنج میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ،شہری خوف میں مبتلا

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)شہر میں امن و امان کی صورت حال بہتر نہ ہو سکی خواتین اور مردوں کے جرائم پیشہ گروہ نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے گزشتہ ہفتے اس گروہ نے محمد ایوب اور آصف نامی شہریوں کے گھروں میں واردات میں نقدی اور سونا لوٹ لیا تھا جس کا مقدمہ تو درج کر لیا گیا لیکن تاحال نہ تو ملزمان پکڑے گئے اور نہ ہی کوئی برآمدگی ہو سکی ۔ اسی طرح متولی امام بارگاہ سید سجاد حسین کے گھر واردات میں تین موبائل اور ایک لاکھ پانچ ہزار کی نقدی چوری ہو گئی گندم سیزن کی مناسبت سے ایسے جرائم پیشہ خواتین اور مردوں کے گروہ شہر کے اطراف میں خانہ بدوشوں کی بستیوں میں مقیم ہیں جو کہ سار دن گلی محلوں بازار اور غلہ منڈی میں بھکاریوں کے روپ میں متحرک نظر آتے ہیں جن کی وجہ سے شہر میں وارداتوں اضافہ ہو گیا ہے ایسے خواتیں اور مردوں کا پولیس کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائیاں کی جائیں تا کہ شہر میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں