ڈپٹی کمشنر ٹوبہ عمرعباس میلہ کا تحصیل پیر محل کا تفصیلی دورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے”ستھرا پنجاب”ویژن کے تحت ضلع بھر میں صفائی اور خوبصورتی کے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے تحصیل پیر محل کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے گرینڈ صفائی آپریشن اور بیوٹیفکیشن اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل محمد زاہد اقبال اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فاطمہ سلیم بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے شہر کے پارکس، گرین بیلٹس، قدیمی قبرستانوں اور دیگر عوامی مقامات پر جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔ سٹریٹ لائٹس کی بحالی، لین مارکنگ اور زیبرا کراسنگ کی درستگی کے عمل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں