اسلام آباد (بیورو چیف)اسلام آباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز کیے جن میں تھانہ ترنول، کھنہ، آبپارہ، شمس کالونی، سمبل، سہالہ اور شہزاد ٹائون کے علاقے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران مجموعی طور پر802افراد اور 406گھروں کی چیکنگ کی گئی ۔




