غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صفدرآباد کے شہریوں کی زندگی اجیرن

صفدرآباد (نامہ نگار)غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ واپڈا۔عوام کو بتائے بغیر جب چاہیں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کر دیں اس ادارے کو آج تک کسی نے لگام نہیں ڈالی ۔مست ہاتھی نے عوام کو چپ چاپ بیٹھنے پر مجبور کر دیا گیا ۔شدید گرمی میں بجلی کی بار بار بندش سے گھریلواور کاروبار زندگی متاثرہو کر رہ گیا۔روز مرہ کے معاملات درہم برہم،گھروں میں پانی کی قلت کی شکایات،بچوں کی تعلیم میں رکاوٹ کا سامنا ،دکان دار پریشان کاروبا ٹھپ،مالی نقصان میں اضافہ ہونے لگا۔شہریوں نے واپڈا حکام لیسکو لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے،بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کیا جائے،عوام کو مصیبت میں ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ملک ایٹمی طاقت ہو اور اس کے عوام بجلی کو ترسیں کوئی سمجھ نہیں آرہی کیا ہو رہا ہے،لگتا ہے کہ حکومتی اداروں میںکالی بھیڑیں موجود ہیں،حکومتی انٹیلی جینس ادارے ان کو گھیرا ڈالیںاور عبرت ناک انجام تک پہنچائیں،یہ ملک عوام کا ہے جسے لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا۔واپڈا کو لگام ڈالی جائے اگر یہ لوگ نا اہل ہیں تو انہیں فارغ کیا جائے،ہزاروں نوجوان ہاتھوں میںاعلیٰ تعلیمی ڈگریاں لئے بیٹھے ہیں نوکریاں ڈھونڈ رہے ہیںانہیں نوکری دی جائے تا کہ تازہ خون ملک کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں